ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو:دوحہ کے لئے پرواز سے قبل 4.5کیلو گرام گانجہ کے ساتھ مسافر گرفتار 

منگلورو:دوحہ کے لئے پرواز سے قبل 4.5کیلو گرام گانجہ کے ساتھ مسافر گرفتار 

Fri, 15 Sep 2017 20:41:02    S.O. News Service

منگلورو15؍ستمبر (ایس او نیوز)منگلورو انٹرنینشنل ہوائی اڈے پر دوحہ قطرکے لئے پرواز سے ذراسی دیر پہلے کسٹمز نے شک کی بنیاد پر ایک شخص کو روک لیا اور تلاشی کے بعد اس کے پاس سے 4.5کیلو گرام گانجہ برآمد ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گانجہ اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہونے والے اس مسافر کا نام محمد حنیف ہے جو کوزی کوڈ کیرالہ کا رہنے والا ہے۔وہ جب منگلورو ایئر پورٹ پر فلائٹ نمبرIX 821پر سوار ہونے والا تھا تو کسٹمز افسران کو اس پر شبہ ہوا۔ تفتیش کے بعد گانجہ کے ساتھ اس کوگرفتار کرکے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔


Share: